لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) 63ویں نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ کے سپر ایٹ مرحلہ میں واپڈا، پی آئی اے اور نیشنل بنک کی ٹیموں نے قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔پہلا میچ واپڈا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ واپڈا نے پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ پی آئی اے اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پی آئی اے نے چار تین سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں نیشنل بنک نے ریلویز کو دو صفر سے مات دی۔ نیشنل بنک کی جانب سے بلال قادر اور عتیق ارشد نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے سپر ایٹ مرحلہ کے میچز میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا خود جائزہ لیا اس موقع پر اولمپیئنز اور انرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں ان کے ساتھ موجود تھی۔