لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی بائولر وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں تین نو بالز کروا دیں۔میچ کے 32ویں اوور کی پہلی گیند پر وہا ب ریاض نے عثما ن خواجہ کو نو بال کرائی جو سیدھا ان کے پیڈ پر جا کر لگی لیکن پاکستانی ٹیم ایل بی ڈبلیو کی اپیل نہ کر سکی۔اس کے بعد عثمان خواجہ نے ایک گیند روک لی ،پھر وہاب ریاض نے اگلی گیند بھی نو بال کروا دی ،اس بار وہاب ریا ض کا پائوں بھی نو بال کی لائن سے بہت زیادہ آگے چلا گیا ، ان کا پائوں نوبال کی لائن سے تقریب ایک فٹ آگے گیا جس پر فیلڈ میں موجود دیگر کھلاڑی اور کپتان پریشان ہو گئے ۔وہاب ریاض نے ایک اوور میں ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کیا تو نو بال ہوگئی ‘فاسٹ بائولر افسوس کرتے رہ گئے مگر اس پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس سے اگلی اور پھر اس سے بھی اگلی گیند بھی نو بال کرادی ‘انہوں نے 14اوورز میں مجموعی طور پر 10نوبالز کر اد ی ہیں ۔کپتان سمجھاتے رہے مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔