بیروت(آئی این پی )لبنان کے شمال میںشامی سرحد کے قریب مسافر بس میں دھماکے میں نائب میئرجاں بحق بس ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق العین کے قصبے میں جس جگہ اس مسافر بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، وہ شامی لبنانی سرحد سے قریب بیس کلومیٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔