تعلیمی اداروں میںکھیلوں کی تقریبات ضروری، احمد مجتبیٰ، زیادہ گراو¿نڈز بنائے جائیں: شیرافگن

Dec 29, 2017

ملتان( لیڈی رپورٹر) سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی تقریبات ہوتی ہیں ان کے طلبہ بہت ذہین ہوتے ہیں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی تقریبات ضرور ہونی چاہئے اور طلبہ کو اس میں بھر پور طریقے سے حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے رائز کالج آف سائنس میں تین روزہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل رائز کالج شیرافگن بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ ملتان میں کھیلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ گراو¿نڈ بنانے چاہئیں۔ سپورٹس گالا میں پہلی پوزیشن ابوزر، جبکہ دوسری پوزیشن اے بی ہاو¿س نے لی۔ بہترین کھلاڑی محمد عمر قرار پائے آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن لینے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کئے۔ سپورٹس گالا میں پروفیسر منیر قریشی، پروفیسر محمود نبی، پروفیسر عزیز الرحمن، پروفیسر انجم شاہد، پروفیسر مرتضیٰ حافظ عامر ، حبیب الرحمان بٹالوی ودیگر اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں