بینظیر نے موت کو گلے لگانے، نوازشریف نے زندگی کی بھیک کیلئے این آر او کیا: چودھری منظور

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر جواب میں کہا ہے بینظیر بھٹو نے موت کو گلے لگانے کیلئے این آر او کیا۔ نوازشریف نے زندگی کی بھیک مانگنے کیلئے آمر سے این آر او کیا تھا۔آمر سے ناک رگڑ کر معافی مانگنے والے آج ہمیں طعنے دے رہے ہیں۔این آر او نہ ہوتا ،محترمہ واپس نہ آتیں تو نوازشریف بھی جلاوطن ہی رہتے۔بھڑکیں مارنے والے احسن اقبال تب کہاں تھے جب نوازشریف کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔محترمہ نے اپنے لئے نہیں ملک قوم اور جمہوریت کی خاطر این آر او کیا تھا۔ بینظیر شہید نے این آر او کر کے ایک آمر کو وردی اتارنے پر مجبور کیا۔جھوٹ مسلم لیگ (ن) کی خمیر میں شامل ہے۔نواز شریف خانہ کعبہ میں بیٹھ کر مشرف سے معاہدہ نہ کرنے کا جھوٹ بولتے رہے۔ آج بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ قوم کو یکجہتی کا درس دینے والے اپنے مفاد کیلئے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کردیتے ہیں۔ اب پھر سعودی عرب سے جہاز آیا اور شہباز شریف جھوٹ بولتے بولتے اس جہاز میں سوار ہوئے۔ شہباز شریف نے عمرہ کرنے جانا تھا تو اپنے جہاز میں کیوں نہیں گئے۔ شریفوں کیلئے سعودی عرب سے ہمیشہ این آر او کے بعد ہی جہاز آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...