تحریک ختم نہیں ہوئی‘ پرانی کچہری کی بقاءکی جنگ جاری ہے: وکلائ

Dec 29, 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) کچہری کی منتقلی نہ صرف وکلاءبلکہ جنوب پنجاب کے شہریوں کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ جس کا سہرا چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے ہے۔ جنوبی پنجاب کے وکلاءاور عوام دل سے ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے شہریوں کی پریشانی اور حقائق کو سامنے رکھا۔ میرٹ پر کچہری منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ منتقلی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی پرانی کچہری کی بقاءکی جنگ جاری ہے جس کے لئے وکلاءکے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب پرانی کچہری کو وسعت دینے اور پارکنگ سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج جو جلد خالی ہونے کا امکان ہے اسے کچہری کے ساتھ منسلک کیا جائے اور نیو جوڈیشل کمپلیکس کو جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنا دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صاحبزاد ندیم فرید‘ سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار محمد حسین بابر‘ شیخ محمد فہیم‘ مرزا فرخ بیگ‘ مہر ارشاد آرائیں‘ عمر فاروق خان بابر‘ شیخ غیاث الحق‘ مہر اقبال سرگانہ‘ ثمینہ رانا‘ بشری نقوی‘ صبیحہ رندھاوا‘ شمس الحق ڈوگر‘ قاضی منصور احمد‘ نشید گوندل‘ ایاز علی شیخ‘ خالد مترو اور جاوید ڈوگر نے مقامی ہوٹل میں وکلاءکے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وکلائ

مزیدخبریں