کویت میں یوم قائداعظم انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا

پاکستان سفارت خانہ کویت میں یوم قائداعظم انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا۔سفارت خانہ کے قائداعظم حال کورنگ برنگی جھنڈیوں،غباروں سجایاگیاتھا اور ایک اسٹیج بنایا گیا تاکہ بچے اپنی پرفارمنس کرسکیں۔کویت میں تمام پاکستانی سکولوں کے بچوں نے اس تقریب میں حصہ لیاجبکہ کمیونٹی کی کسی ممتاز شخصیت نے شرکت نہیں کی جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر تھے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت نوجوان طالب علم ذیشان نے حاصل کی، طالبہ نور عمران نے قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم میں آزادی بیداری کرنے کے لئے ایک لیڈر کی ضرورت تھی اس اذیت ناک دورمیں ایک بہادر اور سلجھی قیادت کی ضرورت تھی جو اللہ تعالی نے ہمیں قائداعظم محمد جناح کی صورت میں دیااس موقع پر پاکستانی سکول کے بچوں نے ٹیلو پیش کیا جناح کے وطن کے گیت پر ٹیبلو پیش کیاگیا،عروج خلیل محمد علی۔حمزہ خاں۔محمد۔منال سفیان۔ عثمان ۔شہزور۔نے بھی قائد اعظم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔سلامت رہے پاکستان پر ٹیبلو پہش کیا گیا۔بلوچی۔سندھی۔پشتو۔پنجابی۔ٹیلیو اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں،عرب بچوں نے پاکستانی سکول کی جانب سے ٹیبلو پیش کیا میرے وطن یہ عقیدت جان بھی نثار کردوں،اس موقع پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے کہاکہ قائد اعظم نے قوم پر احسان کیا ہمیں ان کے اصولوں کواپنا کر اپنی زندگی بسر کریں۔انہوں نے بچوں کی جانب سے تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جس طرح بچوں نے کہا ہے اگر ہم سب ان پر عمل پیرا ہوں تو کامیابی ہمارا مقدر بن جائے۔آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور انہیں فرشمنٹ سے تواضع کی گی۔

ای پیپر دی نیشن