کوئٹہ (آئی این پی ) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج دائود خان ناصر نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر منظور کرلی ۔گزشتہ روز مجید خان اچکزئی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے روبرو سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ان کے خلاف قائم ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ کی سماعت 8جنوری 2018ء تک ملتوی کردی۔ مجید اچکزئی آج صبح 10 بجے کوئٹہ جیل سے رہا ہونگے۔ پارٹی کارکن، عہدیدار اور قلع عبد اللہ کے عوام انکا بھرپور استقبال کرینگے اور جلوس کی شکل میں انکی رہائشگاہ پہنچایا جائیگا۔
سارجنٹ کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمے میں عبدالمجید خان اچکزئی کی ضمانت منظور، آج رہا ہونگے
Dec 29, 2017