ڈوکلام بحران نے چین اور بھارت کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا : چینی میڈیا

نئی دہلی (آئی این پی) چین کے سرکاری زیر کنٹرول روزنامہ میں شائع شدہ ایک مضمون میں کہا گیا 2017ء بھارت چین تعلقات کی تاریخ میں خصوصی سال کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ کہ ڈوکلام بحران نے دونوں ایشیائی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور اس طرح یہ 55 برسوں میں ان کے درمیان سب سے بڑا بحران بن گیا ہے۔ جریدہ گلوبل ٹائمز میں شائع شدہ اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات تین اہم تضادات، سرحدی تنازع، مسئلہ تبت اور بھارت کا یہ تسلیم کرنا چین پاکستان دوستی خطرے کا باعث ہے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، ڈوکلام بحران چین بھارت تاریخ میں تاریخی اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس نے چینی حکومت اور عوام کی توجہ بھارت کی طرف مبذول کرلی ہے، ابھرتے مسائل نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...