کراچی ( نیوز رپورٹر ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ میں اساتذہ کے احتجاج کانوٹس لئے جانے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور کمشنر کراچی سید اعجاز شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران کا اجلاس آج جمعہ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر انتظار چھلگری کی قیادت میں ایک وفد نے سکھر پریس کلب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے اساتذہ کے مسائل پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم پیپلز پارٹی کی اوّلین ترجیح ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے اساتذہ کو بھی صوبہ پنجاب کی طرح مراعات دی جائیں۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کنٹیکٹ یافتہ اساتذہ کو بھی ریگولر ہانا چاہئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے اساتذہ کو ٹائم اسکیل ہم نے ہی دیا ہے۔ دوسری جانب سال2012ء کے اساتذہ کا تنخواہوں کیلئے اور این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذ ہ کا مستقلی کیلئے کراچی پریس کلب پر جار ی احتجاج آج جمعہ کو چوتھے دن میں داخل ہو گیا،احتجاجی اساتذہ نعرے بازی کرتے رہے اور وزیر تعلیم کا برطرف کرنے اور انہیں حق دینے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔
اساتذہ احتجاج کا نوٹس، وزیراعلیٰ سندھ نے آج اجلاس طلب کرلیا
Dec 29, 2017