ہرارے (اے ایف پی) زمبابوے کے سابق آرمی چیف جنہوں نے 37 برس سے اقتدار میں موجود صدر موگابے کو ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بطور نائب صدر حلف اٹھا لیا ہے۔ 61 سالہ جنرل (ر) کونتانیتنو چیونگا نے عہد کیا ملک کا وفادار رہونگا، آئین کا دفاع بھی کرینگے۔ ایوان صدر میں تقریب ہوئی۔ انہوں نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا۔ تقریب میں نئے صدر ایمرسن، سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ دوسرے نائب صدر کیمومہاری نے بھی حلف اٹھا لیا۔