قائداعظم کے رشتے دار وں کی جائیداد کا فیصلہ پارسی خاندان کے حق میں ہوگیا ہے منیجر جاوید ابوبکر کا دعوٰی

رائے ونڈ (نامہ نگار)پارسیوں کے منیجر جاوید ابوبکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے دعوٰی کیا کہ رائے ونڈ میں قائد اعظم کے رشتہ دار پارسیوں کی کروڑوں روپے کی جائیداد کا فیصلہ ہوگیا۔سپریم کورٹ نے 36سال سے زیر سماعت اہم کیس کو نمٹاتے ہوئے پارسی خاندان کو اس کا حقدار قرار دیدیا ۔مذکورہ کیس طویل مدت سے سول کورٹ ،سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا ،اور کئی ماہ سے شہریوں کیلئے معمہ بنا ہوا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن