کلبھوشن نے اہلخانہ کیساتھ ملاقات میں بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا: ٹائمز آف انڈیا

نئی دہلی(آن لائن)پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے رواں ہفتے اپنی والدہ اور اہلیہ کے سامنے بھی بھارتی ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ میں والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران کلبھوشن نے بتایا کہ وہ درحقیقت بھارتی جاسوس ہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیلات ماں اور بیوی کو بتاکر ان کااعتراف کیا، جن میں پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کی سازش میں ملوث ہونیکا اعتراف بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کے اعتراف پر اس کی والدہ آوانتی نے پوچھا، 'تم ایسا کیوں کہہ رہے ہو؟ تم تو ایران میں بزنس کرتے تھے اور اغوا کرلیے گئے تھے، تمہیں ان کو سچ بتانا چاہیے۔' یاد رہے کہ پاکستان نے 25 دسمبر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ چیتنا اور والدہ آونتی کی ملاقات کروائی تھی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...