فوج یا ماتحت نظام کو ٹارگٹ کیا نہ تصور کرسکتا ہوں: سعدرفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں، کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا۔ افواج یا ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔ والد محترم کی برسی پر میری ساری تقریر قومی اداروں کے مابین ہم آہنگی مفاہمت اور متحد ہو کر ملک کیلئے کام کرنے کا بیانیہ ہے۔ وہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے۔ خواجہ سعدرفیق نے مزید کہا کہ 27 منٹ طویل بالائے طاق رکھ کر چند الفاظ پر رائے قائم کرنا مناسب نہیں۔ میری تقریر کے بعد چند مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ ریاستی اداروں کے مابین فاصلے اور غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے ملک سے زیادتی کر رہے ہیں۔ جاننے والے مجھے جانتے ہیں کہ میں ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی کیلئے خاموش کردار ادا کرتا رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شکایات پیدا ہوتی ہیں تو جذب کرتے ہیں یا خاموشی سے متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر پازیٹو آدمی ہیں ان کے ردعمل پر دلی دکھ ہوا۔ میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن میری ساری تقریر بھی سنوائیں۔ پاکستان دشمنوں کی زد میں ہے۔ یقین رکھتا ہوں کہ ہم تدبر، فراست اور باہمی اتحاد ہی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سعد رفیق پی کے 759 کے ذریعے جدہ روانہ ہوئے۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے خواجہ سعد رفیق کی تقریر اور آئی ایس پی آر کے رد عمل پر کہا ہے کہ دونوں جانب س بیانات میں احتیاط کرنی چاہیے نجی ٹی وی سے گفتگو میں خرم دستگیر نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ایک سیاسی لیڈر ہیں ان کے پاس زیادہ پیس ہے سیاسی باتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم پاک فوج پر پاکستان کے تحفظ کی ذمہ دار ہے وہ اس کو ادا کریں سب سے بہتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...