ڈاکخانوں میں پوسٹل کلرک کی کمی دور کر نے کامطالبہ

مٹھیال(نامہ نگار) پوسٹل سروس جو محکمہ ریلوے سے پہلے کا موجود ہے۔قبل ازیں بنکوں کا کام بھی پو سٹل سروس کے ذریعے ہو تا تھا۔لیکن حلمرانوں نے اس محکمہ کی جانب تو جہ نہ دی، جس سے یہ محکمہ تباہی کے دہانے سے بھی آگے جا چکا ۔ ڈاک خانوں میں پوسٹل کلرک پوسٹ مینوں کی شدید کمی ہے۔جس محکمہ میں گزشتہ نو سالوں سے سٹاف کی بھرتی ہو ئی اس کا کیا حال ہوگا۔جو ملازم (ریٹائرڈ) ہو تا ہے اس کی جگہ دوسرا آدمی بھرتی نہیں کیا جاتا۔ جبکہ محکمہ نے سروسز شروع کر رکھی ہیں۔جب محکمہ کے پاس سٹاف ہی نہیں تو ان کی سروسز کو کون چلائے گا۔سٹاف کی شدید قلت کی وجہ سے ڈاک کا نظام تلپٹ کر رہ گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...