بین الصوبائی گیمز: پنجاب ایتھلیٹکس میں18 گولڈ میڈلز جیت کر سرفہرست

لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں ایتھلیٹکس ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا، پنجاب نے مینز اینڈ ویمنز ایونٹس میں 18 سونے کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سندھ6 سونے کے تمغے جیت کر دوسرے اور بلوچستان 5 سونے کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔ پنجاب نے مینز ایتھلیٹکس میں 6 سونے، 6 چاندی اور 6 کانسی جبکہ ویمنز ایونٹس میں 12 سونے، 10 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی طور پر 42 تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، سندھ نے مینز ایونٹ میں 4 سونے، 2 چاندی اور 1 کانسی، ویمنز ایونٹس میں 2 سونے، 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیت کر 16 تمغوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، بلوچستان مینز ایونٹ میں 5 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی، ویمنز ایونٹس میں 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا،گلگت بلتستان کی ٹیم مینز ایونٹ میں تمغہ نہ جیت سکی ۔

ای پیپر دی نیشن