دارالاحسان فائونڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگا ر) دارلااحسان ویلفیئر فائونڈ یشن کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں14مسلمان اور ایک مسیحی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تقریب میں وائس چیئرمین میاں عمران صابر ڈوگر، جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں مظہر اقبال شیرازی، میاں جمشید عباس ڈوگر، عمران اشرف چدھڑ، مدثر علی بھٹی، سردار محمد عدیل اختر ڈوگر، ملک سعید، رانا افتخار احمد، چوہدری منیراحمد، محمدافضال، محمد عمران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادارے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ادارے کے چیئرمین حاجی طارق محمود عاجز کی جانب سے ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے کا جہیز کا سامان دے کر رخصت کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...