پنجاب کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ، شہباز شریف کو کرپشن سے فرصت نہیں: اشرف بھٹی

Dec 29, 2017

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف بڑھکیں لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکھیں دس سالوں سے وہ پنجاب میں اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہین تمام مسائل کے ذمہ دار وہ ہے شہباز شریف کو کرپشن اورلوٹ مار سے فرصت نہیں، پنجاب کے عوام بنیادی سہولتو ں سے محروم ہے ،پورے صوبے کے مسائل صرف شہبازشریف نے لاہور میں لگا دیے ہیں ،سندھ مین پیپلز پارٹی کی حکومت نے چار سالوں میں وہ کچھ کر دکھایا، نواز شریف اور شہباز شریف جو 35سالوں میں وہ کچھ نہیں کر سکے، پنجاب کے عوام آج بھی پولیس پٹواری کے ظلم و تشدد کا شکار ہے، شہباز شریف لیکچر دینے کے بجائے سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کا حساب دیں اور پنجاب کے اندر درجنوں ناکام سکیمیں اور اربوں روپے کے کرپشن کے سیکنڈ ل کے ذمہ دار کوئی اور نہیں شہباز شریف ہے، شہباز شریف کے درباریوں 2018 کے الیکشن مین جائے گی۔ 

مزیدخبریں