ممبئی(آئی این پی ) بھارتی عدالت نے مالی گاﺅ ں دھماکہ کیس میں بھارتی فوج کےحاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پروہت کی بریت کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پروہت سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت نے سماعت کے دوران قرار دیاکہ لیفٹیننٹ کرنل پروہت، سادھوی پراگیا سنگھ اور دیگر چھ ملزمان کے خلاف دھماکہ کیس دوبارہ چلایا جائے گا اور تمام ملزمان کے خلاف پندرہ جنوری کو فرد جرم بھی دوبارہ عائد کردی جائے گی۔کرنل پروہت اور ان کے ساتھیوں نے دو ہزار آٹھ میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مالی گاں میں شب برات کے موقعے پر قبرستان میں دھماکہ کیا تھا۔ دھماکے میں پینتیس افراد جان سے گئے اور ایک سو پینتیس زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کا الزام مسلمانوں پر عائد کیا تھا اور متعدد مسلمانوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ممبئی کی این آئی اے عدالت نے تین ملزمان کو بری قرار دے دیا جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ دوبارہ چلایا جائےگا۔
مالی گاﺅں دھماکہ کیس: بھارتی لیفٹیننٹ کرنل پروہت کی بریت کی درخواست مسترد
Dec 29, 2017