بلوچستان کے اہم تاجر رہنماؤں کا یونائیڈ بزنس گروپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

Dec 29, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)بلوچستان کے 6 اہم ترین تاجر رہنمائوں نے یونائٹڈ بزنس گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو بی جی میں شمولیت اور فیڈریشن آف چیمبرز کے الیکشن میں اس کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے بتایا کہ بلوچستان سے 6 سرکردہ تاجر رہنمائوں نے ان سے ملاقات کی جن میں پیشین چیمبر آف کامرس سے محمد آصف کریم اور متین آغا، ویمن چیمبر آف کامرس بلوچستان سے آریانہ کاسی اور غزالہ کاسی اور چمن چیمبر آف کامرس سے انجنیئر دارو خان اچکزئی اور جمال الدین شامل ہیں۔ انہوں نے افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر کی قیادت میں یو بی جی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو بی جی نے ملک میں تجارت اور صنعت کے فروغ اور کاروباری برادری کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے بہترین کردار دا کیا ہے۔

مزیدخبریں