لندن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست پنسلوانیا میں 65 انچ برفباری سے 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج مزید دس انچ برف پڑنے کی پیش گوئی نے گھروں میں محصور شہریوں کی پریشانی بڑھادی ، برطانیہ بھر میں خراب موسم کے باعث سفر دشوار ہو گیا۔ لوگوں کی مدد کیلیے ایمرجنسی نافذ کر کے فوجیوں کو ریسکیو کے کام پر لگایا گیا، اب نیا برفانی طوفان ایری کے مکینوں کا صبر آزمانے آرہاہے۔ ادھر برطانیہ میں بھی کہیں بارش تو کہیں برفباری نے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں، اسٹین اسٹیڈ اور دیگر ایرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پھنس کرر ہ گئے، لیک ڈسٹرکٹ میں بھی بارش کے بعد سڑکوں پر برف جمنے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا، بڑی تعداد میں لوگوں کو گاڑیاں سڑکوں پر ہی چھوڑنا پڑیں۔
برطانیہ میں برفباری جاری، پنسلوانیا میں 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Dec 29, 2017