کیف (آن لائن) یوکرین میں رواں برس کے دوران پہلی مرتبہ مشرقی علاقے کے علیحدگی پسند باغیوں اور حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ یوکرین کے خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز خود ساختہ عوامی جمہوریہ لوہانسک کے باغیوں نے کیف حکومت سے تعلق رکھنے والے 16 قیدیوں کو رہا کر دیا جبکہ یوکرائنی حکومت نے 99 قیدیوںکو رہا کر دیا۔ قیدیوں کے تبادلے کی یہ ڈیل روسی آرتھوڈوکس چرچ کی ثالثی میں طے پائی تھی۔