سڈنی (آن لائن) آسٹریلوی حکومت نے گزشتہ چار سال میں آٹھ بلین ڈالر امریکی فوجی سازو سامان پر خرچ کئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی نیشنل آڈٹ آفس کی جانب سے جاری کئے گئے تجزیئے کے مطابق مالی سال 2012-13 سے مالی سال 2016-17 کے دوران آسٹریلوی دفاعی فورس نے امریکی فارن ملٹری سیلز پر 10.3 بلین آسٹریلوی ڈالر خرچ کئے ۔ رپورٹ کے مطابق اس فروخت کے انتظامی معاملات امریکی محکمہ دفاع نے طے کئے جو کہ امریکی سازو سامان اور ہتھیاروں کی منتقلی کا ذمہ دار تھا ۔ اعداد و شمار کے مطابق آدھے سے زائد رقم انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘ ٹیلی کمیونیکیشن براڈ کاسٹنگ ‘ انجیئرنگ اور ریسرچ روابط پر خرچ کی گئی ۔
آسٹریلیا نے 4 سال میں 8 ارب ڈالر امریکی فوجی سازوسامان پر خرچ کئے
Dec 29, 2017