ممبئی(آئی این پی ) بھارتی عدالت نے مالیگائو ں دھماکہ کیس میں بھارتی فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پروہت کی بریت کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پروہت سمیت آٹھ ملزموں کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت نے سماعت کے دوران قرار دیاکہ لیفٹیننٹ کرنل پروہت، سادھوی پراگیا سنگھ اور دیگر چھ ملزموں کے خلاف دھماکہ کیس دوبارہ چلایا جائے گا اور تمام ملزموں کے خلاف پندرہ جنوری کو فرد جرم بھی دوبارہ عائد کردی جائے گی۔کرنل پرساد پروہت اور ان کے ساتھیوں نے 2008 میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مالیگائوں میں شب برات کے موقع پر دھماکہ کیا تھا۔ جس میں 8 افراد جان سے گئے اور 135 زخمی ہوگئے تھے۔ ممبئی کی این آئی اے عدالت نے تین ملزموں کو بری قرار دے دیا جبکہ دیگر کے خلاف انسداد دہشتگردی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ دوبارہ چلایا جائیگا۔