حضرت امام حسن عسکری ؑکی ولادتِ پرنور آج’’ عالمی یوم عسکر یؑ ‘‘ عقیدت واحترام سے منایاجائیگا

Dec 29, 2017

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے سلسلے میںجمعہ کو عالمی ایام عسکری ؑ کے اختتامی پروگرام منعقدہوں گے ۔ اس موقع پرمحافل میلاد ، کانفرنسوں اورتہنیتی تقریبات کااہتمام کیاجائیگا۔ٹی این ایف جے عالمگیرایام عسکری ؑ کمیٹی کااجلاس کنوینرڈاکٹرایس ایم رضوی کی صدارت میں منعقدہواجس میں پروگراموں کے انتظامات کوحتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے تمام مکاتب سے اپیل کی کہ وہ محافل کا انعقاد کر کے اجر رسالت ادا کریں اور پروگراموںکے دوران دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی پر زور مذمت کر کے مظلومین کی حمایت کا عہد و پیمان کریں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اس موقع پرملک میں سیکورٹی کویقینی بنائے۔ درایں اثناء ایام عسکری کے پروگرام آج بھی جاری رہے ۔ملک کے دیگرشہروںکی طرح راولپنڈی میں بھی مذہبی تنظیموں کی جانب سے محافل کاانعقادکیاگیا۔امام بارگاہ قصرابوطالب ؑ میں محفل عسکری سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدمحسن علی ہمدانی نے کہاکہ ظلم و جبر کے دلدادہ حکمرانوں نے حضرت امام حسن عسکری ؑ کو جادہِ حق سے ہٹانے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کیے،لیکن آپ نے توحید الہی اور شریعتِ محمدی ؐ کے اصولوں کو اپنی عصمت مآب پالیسی سے سربلند رکھا جوبہترین نمونہ عمل ہے۔سیدنصیرحسین سبرواری نے سیرتِ امام حسن عسکری علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خانوادہِ رسالت ؐ کی اس نورانی ہستی نے آبروئے دین کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔محفل سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا

مزیدخبریں