کوہالہ (نامہ نگار) بکوٹ مسجد بلال پٹھیاں تا محلہ کھوئی لنک روڈ پر اپنی مدد آپ کے تحت کام جاری‘ اہلیان محلہ ڈونگ کھوئی کالی تراڑ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی قیمتی زمینوں کے ساتھ نقد رقم دے کر سڑک کی تعمیر شروع کی‘ نگرانی کے لئے ظفر عباسی کو مقرر کیا تقریباً دو سو کے قریب ووٹرز اس لنک روڈ سے منسلک ہیں جو اب اپنے ووٹ کے استعمال اور بائیکاٹ کا سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ جب اپنی ضرورت کے لئے ہم بجلی پانی سڑک کے لئے ذاتی حیثیت میں چندہ پر کام چلائیں تو ووٹ لینے والوں کوبھی ادھر آنے سے قبل سوچنا ہوگا کہ وہ کس منہ سے ووٹ لینے آئیں گے۔