پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں لیکن ہم ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔جب کہ ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی.دبئی سے واپسی پر کراچی میں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی ڈگڈگی کو دیکھ رہے ہیں. اداروں کےساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، مگر ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے کیونکہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور فوج کےساتھ جو جنگ جاری ہے. ہم اسے بھی دیکھ لیں گے۔ انہوں نے واضح کیا.ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلےگی۔آیندہ کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف کو این آر او دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی.شریف برادران سعودیہ جاکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے تاکہ پھر سے عوام کوچونا لگاسکیں۔ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فی الحال ان کا پی پی پی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ آیندہ الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالا گیا ہے۔ڈاکٹر عاصم کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں نیب مقدمات کا سامنا ہے،گزشتہ ماہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے، جہاں سے ان کی واپسی ہوئی۔
شریف برادران سعودیہ جاکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے تاکہ پھر سے عوام کوچونا لگاسکیں:ڈاکٹر عاصم
Dec 29, 2017 | 11:49