پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے. کراچی میں جوڑیا بازار کے ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برآمد شدہ کھانے کی اشیا پر زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چائے، کافی، دودھ پاوڈر، چوکلیٹ اور چیز سے لیکر دالوں، مصالحوں اور اچاروں تک بڑی تعداد میں درآمد شدہ اشیا 5 سے 10 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں اور مجموعی طور پر روزانہ استعمال کی 53 ضروری اشیا کی قیمتوں میں 2 ہفتوں کے دوران 2 فیصد اضافہ ہوا۔جوڑیا بازار ، ایمپریس مارکیٹ اور لی مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں کے ہول سیلرز کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریبا 5 فیصد کمی کے باعث رٹیل مارکیٹوں میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا. ادارہ برائے شماریات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے دوران 53 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اوسطا ہفتے کے دوران 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خیال کیا جارہا ہے کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں جاری اضافے سے صارفین کے افراط زر میں بھی اضافے کا امکان ہے لیکن اس بات کی تصدیق آئندہ ماہ جنوری میں ہی کی جاسکے گی۔
ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا , افراط زر میں بھی اضافے کا امکان
Dec 29, 2017 | 21:37