کانگو، انتخابی عمل کے جزوی التوا پر حکومت مخالف مظاہرے

Dec 29, 2018

برازاویلے(آئی این پی)کانگو کی پولیس نے ملک کے مشرقی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرین کو منشتر کرنے کی خاطر آنسو گیس کے شیل برسائے اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق بینی اور بوٹیمبو نامی شہروں میں یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حکومت نے کہا کہ وہ ایبولا وائرس سے متاثرہ اس خطے میں انتخابات ملتوی کر رہی ہے۔ اس خطے کو صدر جوزف کابیلا کی مخالف اپوزیشن کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دو سال کی تاخیر کے بعد اس افریقی ملک میں اتوار کے دن الیکشن ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں