واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ نے اپنے جدید ترین ہیلی کاپٹر کی اولین ویڈیو اور تصاویر ریلیز کردی ہیں جسے انقلابی ہیلی کاپٹر ڈیزائن قرار دیا جارہا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو ایس بی ون ڈیفیئنٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی بے باک اور دلیر کے ہیں۔ یہ جدید ترین ہیلی کاپٹر کسی بھی دوسرے جدید ہیلی کاپٹر سے دگنی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور بے حد پھرتیلا اور متحرک ہے۔ اسی بنا پر مستقبل میں یہ بلیک ہاک کی جگہ لے سکے گا۔ ہیلی کاپٹر کی تیاری اور ڈیزائننگ میں 10 برس کا عرصہ لگا ہے اور اگلے سال کے وسط تک اسے مختلف پروازوں سے گزارا جائے گا۔