لاہور(سپورٹس ڈیسک) دوہزار اٹھارہ کا سال ٹینس میں ہنگامہ خیز رہا، سربیا کے نوواک جوکووک نے دو گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے، خواتین میں جاپان کی ناؤمی اوساکا پہلی بار یوایس اوپن کی چیمپئن بنیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ عالمی رینکنگ میں نمبر ون رہیں۔دو ہزار اٹھارہ میں عالمی ٹینس پر بڑے کھلاڑی چھائے رہے۔ 2018 میں نوواک جوکووک مردوں کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہے جبکہ سیمونا ہالیپ خواتین کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہیں۔آسٹریلیا اوپن کا ٹائٹل سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے جیتا۔ ویمنز میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو شکست دی۔فرنچ اوپن میں سپین کے رافیل نڈال نے میدان مارا۔ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے ویمنز کی ٹرافی اپنے نام کی۔ومبلڈن ٹینس میں سربیا کے نوواک جوکووک نے ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ ویمنز میں جرمنی کی انجلیق کربر نے سرینا ولیمز کو ناکامی سے دوچار کیا۔یوایس اوپن میں بھی فتح نے نوواک جوکووک کے قدم چومے۔ویمنز میں جاپان کی ناؤمی اوسا کانے تاریخ رقم کی۔ دوہزار اٹھارہ میں سیمونا ہالپ خواتین کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہیں۔
2018ء ٹینس کیلئے ہنگامہ خیز رہا‘نوواک نے دو گرینڈ ٹائٹل جیتے
Dec 29, 2018