اسلام آباد (صباح نیوز)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی 10جنوری تک کے لیے معطل کر دی گئی۔ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹرمینل پر مرمت کے باعث پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ۔پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، رہنماسی این جی ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی معطلی زیادتی ہے۔
سی این جی سٹیشنز