لاہور(نمائندہ سپورٹس) گلگت بلتستان کی وادی نلتر اور سوات میں دلفریب سکی سلوپ سے مزین مالم جبہ میں سرمائی کھیلوں کا میلہ سج چکا ہے۔ونٹرسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے اس سال منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کے لئے ایک جامع کیلنڈر تیارکیا ہے۔سرمائی کھیلوں کا آغاز پی اے ایف سکی ریزورٹ نلتر میں سعدیہ خان اور بچوں کے سکی کپ کے ساتھ ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ ملک میں پہلی بار سنوبورڈنگ، آئس سکیٹنگ اورآئس ہاکی کے مقابلے بھی منعقد ہونگے۔
نلتر اور مالم جبہ میں سرمائی کھیلوں کا میلہ سج گیا
Dec 29, 2018