آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط، جسپریت بمرا کی کیریئر بیسٹ بائولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم بھارتی اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، بمرا نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کینگروز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ بھارت کی طرف سے راویندرا جدیجا نے 2 جبکہ محمد شامی اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنالئے تھے اور اسکو آسٹریلیا کے خلاف 346 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز نے 4 جبکہ جوش ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مانیک اگروال 28 اور پانٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...