علی بابا جاگ گیا 40 چوروں کی خیر نہیں : فیاض چوہان

Dec 29, 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ چور اور لٹیرے بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ ملک کو لوٹ رہے تھے مگر اب علی بابا جاگ گیا ہے 40 چوروں کی خیر نہیں ہے۔ کرپشن کی بندر بانٹ کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی ای سی ایل میں نام آنے پر چیخیں مار رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ان کے حواری قومی خزانے کو مال مفت دل بے رحم سمجھ کے اڑاتے رہے ہیں، آج جب ان سے اس لوٹ مار کی پوچھ گچھ ہو رہی ہے تو اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ ہی زرداری صاحب تھے جن کی سالگرہ کا کیک بھی کرپشن کے پیسوں سے آتا تھا۔ لیکن اب ان کو احساس و گیا ہے کہ یہ نواز شریف کی حکومت نہیں ہے کہ کر پٹ عناصر کو کسی قسم کی چھوٹ مل جائے بلکہ اب تو ہر بد دیانت انسان کو اس کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب پر مقدمات پچھلے سال بھی تھے مگر اس وقت وہ جلسے میں مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کر رہے تھے تب انہیںکسی قسم کا کوئی غم نہیں تھا۔ زرداری صاحب اور آل شریف کا یہ ماننا تھا کہ حکومت ان کی جیب میں ہے لیکن عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا یہ عزم ہے کہ اب غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والے کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔
فیاض چوہان

مزیدخبریں