لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کے باہر جمع ہونے والے سائلین کے مسائل دریافت کئے اور انہیں عمارت کے اندر بلوالیا۔ ایک خاتون نے چیف جسٹس کے پا ﺅں پکڑ لیے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے مختلف مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر سائلین کی بڑی تعداد عمارت کے باہر اپنی درخواستیں اور پلے کارڈز لے کر موجود رہی۔ جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت سے باہر آئے اور سائلین کے مسائل سنے، جھنگ کے رہائشی حسین عباس نے اپنے پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا جب کہ ایک خاتون حسینہ بی بی نے اندراج مقدمہ کے خلاف احتجاج کیا۔
جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ سے باہر آ کر عوامی مسائل سنے، خاتون نے پاﺅں پکڑ لئے، چیف جسٹس نے سائلین کو اندر بلا لیا
Dec 29, 2018