لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت کے بسنت کے اعلان کے خلاف از خود نوٹس لینے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس کے روبرو مقامی ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا اعلان کیا ہے۔ ماضی میں پتنگ بازی سے ہلاکتیں ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس لیے اس پابندی لگائی جائے۔ چیف جسٹس نے درخواست پر از خود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی اور باور کرایا کہ حکومت نے ابھی تک بسنت منانے کیلئے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جب نوٹیفکیشن جاری ہوگا اس دیکھیں گے۔
درخواست مسترد
چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے بسنت منانے سے متعلق اعلان کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی درخواست مسترد کر دی
Dec 29, 2018