تحریک انصاف کی حکومت ہر لمحہ عوام کی خدمت میں صرف کر رہی ہے: عبدالکریم کلواڑ

Dec 29, 2018

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس اور پی پی 166 سے امیدوار عبدالقیوم کلواڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر لمحہ عوام کی بہتری اور انسانیت کی خدمت کے لئے صرف کر رہی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کو نئی سمت دے دی ہے۔ وزیراعظم ہر پالیسی عام آدمی کے مفاد میں بنا رہے ہیں۔ پاکستان سے لوٹ مار کا دور ختم ہو گیا۔ اب ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے۔ تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کرے گی۔

مزیدخبریں