جامع مسجد محمدی سنت نگر کی طرف سے ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے چیف جسٹس کو پیش کئے گئے

لاہور (پ ر) جامع مسجد محمدی سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے مسجد کے نمایوں اور اپنے روحانی بیٹوں کی طرف سے ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے نقد چیف جسٹس ثاقب نثار کو پیش کئے اور لوگوں سے اپیل بھی کی کہ اس کارخیر میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے کیونکہ یہ ہماری نسلوں کی بقا سلامتی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے اور بزرگوں کے لئے صدقہ جاریہ بھی ہے۔ چیف جسٹس نے مولانا کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...