کراچی (پ ر)پیپلزیوتھ سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہاہے کہ پیپلزیوتھ نے قائدین کی گرفتاری پر بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کرلیاہے ہم اس سلسلے میں کوئی زیادتی برداشت نہیں ہوگی ،بلاول بھٹو کی ایک کال پر پوراملک امنڈ آئیگا، مخالفین کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بی بی شہید کی برسی پر ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے کراچی سمیت پورے ملک سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان قافلوں کی صورت میں گڑہی خدا بخش پہنچے اور فاتحہ خوانی کی ، بلاول بھٹو کا خطاب تاریخی تھا جسے لوگ صدیوں یاد رکھیں گے جبکہ اس موقع پر اس عز م کا اظہار کیا گیا کہ شہید بی بی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور ان کی سوچ کو آگے لے کر بڑھنا ہے ، جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اور ر ہے گی انہوں نے کا کہا کہ گڑھی خدا بخش میں اس قدر عوامی سمندر تھا تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ترقی کی ، انہوں نے مزید کہا کہ موجود حکومت جس پالیسی اور راستے پر پر چل رہی ہے اس کا نتیجہ خود پی ٹی آئی کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
پیپلزیوتھ نے قائدین کی گرفتاری پر بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کرلیا
Dec 29, 2018