کراچی ( پ ر)الخدمت چائلڈ کیریکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت یتیم بچوں کیلئے یوم قائداعظم کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب مہمان خصوصی ثوبان بیگ تھے۔تقریب میں یتیم بچوں ان کی ماؤں اور سرپرستوں نے شرکت کی، جبکہ الخدمت کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر’’ صفائی نصف ایمان ِہے‘‘ کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا جبکہ مقابلہ مصوری کا بھی اہتمام کیا گیا، مصعب بن خالد نے’’ مثبت سوچ ‘‘کے موضوع پرلیکچر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ثوبان بیگ نے کہا کہ قائد اعظم نئی نسل کیلئے رول ماڈل ہیں ،وہ محنت اورلگن کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے کہ وہ مسلمانان برصغیر کے بڑے لیڈر بن کر ابھرے ،قائد اعظم اوران کے ساتھیوں نے پاکستان کو بنانے کیلئے انتھک محنت کی اوریہی وجہ ہے کہ ہم آزاد فضا میں زندگی گزار رہے ہیں ۔انہوں نے الخدمت کی یتیم بچوں کیلئے کاوشوں کی تعریف کی اورکہا کہ الخدمت بچوںکی سیرت وکردار سازی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے جو قابل تحسین ہے ۔