سعودی عرب میں مقامی انجینئروں کے تیار کردہ ڈرون طیارے صقر 4 کی نمائش

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں جنادریہ کے فیسٹول میں کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے توانائی اور معدنی دولت کی وزارت کے پویلین میں صقر4کے نام سے ڈرون طیاروں کے دو ورڑن نمائش کے لیے رکھے ہیں۔ ان طیاروں کی ڈیزائننگ اور تیاری مکمل طور پر سعودی انجینئروں کے ہاتھوں انجام پائی۔ مذکورہ ڈرون طیارہ سعودی عرب کے ویژن 2030 پروگرام کے ضمن میں شامل منصوبوں کا حصہ ہے۔ مقصد مقامی سطح کی ٹکنالوجی کو جدید بنانا ہے۔ یہ صقر4ڈرون طیارہ اپنے کم وزن اور چھوٹے حجم کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ یہ 5 ہزار فٹ کی اوسط بلندی پر اڑ سکتا ہے۔ اسکے اڑنے کا دورانیہ 5 گھنٹوں کے قریب ہے۔

ای پیپر دی نیشن