مریدکے(نامہ نگار )ممتاز ماہر ماحولیات ڈاکٹر سامعہ سیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ملکی و بین الاقوامی چیلنجز اور مشکلات کا حل جدید تعلیم، تحقیق اور سائنس کے میدان میں اعلیٰ ہنرمندی میں مضمر ہے۔ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ناخواندگی کو کم کیا جائے اور عوام کو معیاری تعلیم مہیاکی جائے۔ وہ گذشتہ روز مقامی سکول راوی ریان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں ایم پی اے چوہدری خرم اعجاز چٹھہ ،چیئرمین چوہدری ارشد ورک، ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد عبد اللہ آصف مصطفائی ،صدر انجمن تاجران حاجی سلیم بھٹی، جنرل سیکرٹری محمود احمد جٹ، قیصر رزاق، راشد رزاق مصطفائی،سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔