سردار راشد قمر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک

باغ (نامہ نگار) سابق سنیئر وزیر آزاد کشمیر سردار قمرالزمان خان کے جواں سال فرزندو سابق چیئرمین بی ڈی اے سردار راشد قمر کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، باغ شہر مکمل طور پر بند رہا ، ہر طرف سوگ کی کیفیت ، نمازجنازہ میں پاکستان و آزاد کشمیر سے عوام سمیت چیف جسٹس ہائیکورٹ ایم تبسم آفتاب علوی،سپریم کورٹ کے جج غلام مصطفیٰ مغل،جسٹس اظہر بابر سلیم اور اعلیٰ آفیسران نے بھر پور شرکت کی ، اس موقع پر کالج گرائونڈ باغ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سردار راشد قمر کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، تعزیتی ریفرنس سے قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین،سردار قمرالزمان خان ، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس ، ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی ، سابق وزیر حکومت میاں عبدالوحید ، سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد ، صدر جمعیت علمائے جموں و کشمیر مولانا امتیاز صدیقی ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف ، سابق وزیر حکومت حنیف اعوان ، صاحبزادہ اشفاق ظفر،سردار خالد چغتائی،،سردار وحیدعباسی، ، سابق صدارتی مشیر سردار عبدالمنان گوہر ، سردار اسد ابراہیم ، صدر انجمن تاجران حافظ طارق ، سابق امید وار اسمبلی راجہ خورشید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار راشد قمر انتہائی ملنسار ، خوش مزاج اور نفیس شخصیت کے مالک تھے مرحوم نے کبھی کسی سے بلند آواز میں بات نہیں کی ، مقررین نے کہا کہ ہم سردار قمرالزمان خان ، سردار ضیاء القمر سمیت پورے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سردار راشد قمر نے بطور سیاسی کارکن بھر پور جد و جہد کی ایک بار انتخابات میں بھی حصہ لیا اور ترقیاتی ادارہ باغ کے چیئرمین بھی رہے ، آج پوری ریاست اس جواں مرگی پر سوگوار ہے ، اہل باغ سے پوری ریاست تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ، مقررین نے راشد قمر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ میں تمام سیاسی و مذہبی قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ پوری ریاست سے ہزاروں کی تعداد میں آئے میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں جن کے والدین زندہ ہیں وہ انکی خدمت کریں ، مشیت ایزدی کے آگے کسی کا چارہ نہیں میں آپ سب کو گواہ بنا کر رب سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا بیٹا انتہائی فرمابردار تھا ، 45سال کی عمر میں اس نے کبھی آنکھ اوپر اٹھا کر میرے ساتھ بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنی نگاہیں نیچے رکھ کر مجھ سے بات کی اللہ نے مجھے امتحان میں ڈالا ہے اور اس امتحان میں کامیابی ہی میری کامیابی ہو گی ، میرے بیٹے کے دوست احباب اس کے لیے دعا کریں ، بوائز کالج گرائونڈ میں نمازہ جنازہ مفتی سفیر نے پڑھائی جبکہ بعد ازاں انکی آبائی گائوں پنیالی میں بھی نمازہ جنازہ کی ادائیگی کی گئی ، راشد قمر کو ہزاروں سو گواروں کی موجودگی میں سفر آخرت پر روانہ کر دیا گیا ، انکے دوست احباب کالج گرائونڈ میں دھاڑیں مار کر روتے رہے ، قبل ازیں راولپنڈی میں انکی اچانک موت کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، سابق وزیر حکومت راجہ محمد یٰسین خان موقع پر پہنچ گئے ۔ دریں اثناء صدر پریس کلب باغ راجہ عبدالحفیظ ،سیکرٹری جنرل پریس کلب محمود راتھر، صدر یونین آف جرنلسٹس سردار طاہر احمد عباسی ، پرویز الحسن طاہر ، افراز گردیزی ، سردار ارشاد شجاع آبادی ، سیف اللہ شوکت ، پرویز مغل ، طاہر حسین شاہ،، پرویز تبسم ، اجمل گردیزی ، عرفان عباسی ، راجہ رزاق ، فریاد کاظمی ، عبدالغفور غفاری، و دیگر نے سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان خان اور سردار ضیاء القمر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...