راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی محمد نواز خان نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر العزیزیہ ریفرنس میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود مفروضوں پر سزائے قید بھاری جرمانے اور نااہلی کی سزا پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا لیکن انہوں نے حکومت کو باور کرایا کہ آپ کی کوئی کوشش بھی میاں نوازشریف کی مسلم لیگی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی حکومت عوامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھے سوئی گیس کا بحران آپ سے حل نہیں ہورہا چار ماہ میں لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا تھڑے توڑ کر انہیں بے روزگار کیا جارہا ہزاروں خاندانوں کے سروں سے ان کی چھت چھین لی گی ہے وزراء صرف کرپشن ‘ چوڑ ڈاکو کی رٹ لگا رہے ہیں آپ اپنی صفوں میں چور ڈاکو تلاش کریں انہوں نے بسنت منانے کا اعلان کی مذمت کی۔
مفروضوں پر نوازشریف کو سزا‘ عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے،نوازخان
Dec 29, 2018