ملک میں سردی کی شدت برقرار , آئندہ ہفتےبالائی وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

Dec 29, 2018 | 12:37

ویب ڈیسک

ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے، میدانی علاقوں میں دھند کا راج۔دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول، بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ون برہان سے پشاورتک جبکہ ایم ٹو کوٹ مومن سے لاہور تک اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کئے گئے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اگلے دو روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہیگا تاہم آئندہ ہفتے کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی  ۔منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔ ملک میں گذشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 14، استور منفی 10، گوپس منفی 8، کالام، قلات، کوئٹہ، گلگت، ہنزہ، منفی 7، مالم جبہ، مری منفی 4، اسلام آباد منفی1، لاہور 2 جبکہ کراچی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں