لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کی مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو.. وزیرریلوےشیخ رشید کا لہنا تھا کہ چیف جسٹس کے کہنے پر ایل این جی کا کیس دینے گیا تھا۔آصف زرداری کیخلاف نوازشریف سےایک ہزارزیادہ خطرناک کیسزہیں۔چورمعزز کہلا رہے ہیں اور ہمیں طعنے دے رہے ہیں ،شیخ رشید نے کہا کہ میرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے ، لوگ ہمیں طعنے دے رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ اربوں روپے کی چوری بھی کریں اور سینہ زوری بھی,جو آدمی زیادہ بولے سمجھ لیں اس کی باری آنے والی ہے۔خورشید شاہ صاحب زیادہ ٹیں ٹیں نہ کریں ، خاقان عباسی صاحب آئیں ، کس مناظرے پر آنا ہے:شیخ رشید نے مزید کہا کہ خورشید شاہ صاحب زیادہ ٹیں ٹیں نہ کریں ، خاقان عباسی صاحب آئیں ، کس مناظرے پر آنا ہے۔خورشید شاہ کامستقبل وہی ہے جو آصف زرداری کا ہے۔مراد علی شاہ شرم کریں اور وزارت اعلیٰ سے استعفا دیں ،شیخ رشید نے کہا کہ مراد علی شاہ شرم کریں اور وزارت اعلیٰ سے استعفا دیں،اندرون سندھ کچھ نہیں ہونے جا رہا ، چیخیں نہ ماریں ، مقابلہ کریں۔عمران خان کیخلاف کوئی معرکہ نہیں ہونےجارہا،نئے سال میں ان شا ءاللہ 20 ٹرینیں چلانے کی کوشش کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ نئی ٹرینوں کیلیے نام بھیجیں،نام کی منظوری پر25ہزارروپےانعام دیاجائےگا۔