کراچی ( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کرم سرامکس لمیٹڈ (کے سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 505.70 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کے سی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کمپنی کو 43 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ لی سال کے اسی عرصہ کے لئے کمپنی نے 10 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کرم سرامکس لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 505 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔