ارومچی(آئی این پی) چین اور پاکستان کے درمیان ایک اہم سرحدی بندرگاہ خنجراب پاس پر رواں سال تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ یغور خودمختار خطے کے خنجراب پاس پر پہلے11 ماہ کے دوران کارگو کی درآمد اور برآمد66 ہزار 600ٹن تک پہنچ گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت سے46.8 فیصد زیادہ ہے۔ اسی مدت کے دوران تجارتی حجم 1.4 گنا اضافے سے 5.99 بلین یوآن(لگ بھگ 856.3 ملین امریکی ڈالر) رہا۔ سطح سمندر سے تقریبا 5ہزار میٹر بلند خنجراب پاس چین اور پاکستان کے درمیان ایک اہم تجارتی بندرگاہ ہے اوریہ جنوبی ایشیا اور یورپ کی ایک گزر گاہ ہے۔ چین بنیادی طور پر وہاں ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات اور روزمرہ کی اجناس درآمد اور پودوں اور جڑی بوٹیوں کی برآمد کرتا ہے۔ خنجراب پاس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں تجارت کو آسان بنانے کیلئے کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی میں اضافہ جاری رکھیں گے۔