65 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا آغاز

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 65 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ وفاقی سیکرٹری آئی پی سی اکبر درانی اور ایڈیشنل سیکرٹری و قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ آمنہ عمران افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی، خواجہ فاروق سعید، ڈائریکٹر پی ایچ اے ضریف ستی، ثنا اللہ ثانی، صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان، عفیف اشرف صدیقی، شیخ فاروق اقبال، سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن شہزادہ بٹ سمیت بڑی تعداد میں آفیشلز و کھلاڑی موجود تھے۔ پہلے روز ہونے والے چار ایونٹس میں سے دو میں پنجاب اور دو میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویمن ایلیٹ انفرادی 500 میٹر مقابلے میں ایس ایس جی سی کی راجیہ نے پہلی پوزیشٹن اپنے نام کی۔ خیبر پی کے کی حلیمہ نے دوسری، پنجاب کی حمیرا نے تیسری جبکہ بلوچستان کی زبیدہ نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویمن جونیئر انفرادی ٹیم ٹرائل ون لیپ میں پنجاب کی نشیمہ نے پہلے پوزیشٹن اپنے نام کی۔ اسلام آباد کی آنسہ بابر نے دوسری، خیبر پی کے کی ملائکہ شاہد نے تیسری، بلوچستان کی ماہ نور نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ مینز ایلیٹ انفرادی ایک ہزار میٹر مقابلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے رزاق پہلے نمبر پر رہے جبکہ پنجاب کے سید عاقب شاہ دوسرے، بلوجچستان کے زین اللہ تیسرے، بائیکستان کلب کے حنزلہ نے چوتھی، کے پی کے کے عمر فاروق نے پانچویں جبکہ سندھ کے حبیب شاہ نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ مینز جونیئر انفرادی ٹیم ٹرائل 5 سو میٹر میں پنجاب کے شریف نے پہلی، بلوچستان کے عبدالحمید نے دوسری، کے پی کے کے آفتاب نے تیسری، سندھ کے ارشد علی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...